How to Flash Android Phone From Pc with USB Cable.


اپنے موبائل کا سافٹویئر گھر پر خود انسٹال کریں !

کئی بار ہمارے موبائل کا سافٹویئر اڑ جاتا ہے یا خراب ہو جاتا ہے تو ایسا ہونے پر جب آپ فون کو آن کرتے ہیں تو فون آن نہیں ہوتا یا پھر آن ہو بھی جائے تو صرف سکرین پر کمپنی کا نام نظر آتا ہے ۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل کا سافٹویئر دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں یا سافٹویئر فلیش کر کے نیا سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں !
تو آپ میں آپ کو ترتیب کے ساتھ وہ طریقہ بتاؤں گا جس سے آپ اپنے موبائل کا سوفٹویئر گھر بیٹھے خود سے تبدیل کر سکتے ہیں یا دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں !
اس تحریر میں میں جو آپ کو طریقہ بتاؤں گا وہ تمام اینڈروئیڈ فون میں کام کرئے گا !  یہ طریقہ آئی فون یا کسی اور اپریٹنگ سسٹم میں کام نہیں کرے گا .
موبائل میں دوبارہ سافٹویئر انسٹال کرنے کے لئے آپ کو 3 چیزوں کی ضرورت پڑھے گی
1- آپ کے پاس وہ موبائل ہونا چاہیے جو خراب ہے
2- آپ کے پاس ایک ڈیٹا کیبل ہونی چاہیے
3- آپ کے پاس ایک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سسٹم ہونا چاہیے
یہ تین چیزیں ضرور چاہیے ہوں گی آپ کو جس سے آپ اپنے موبائل میں سافٹویئر انسٹال کر پائیں گے جبکہ یہاں ایک اور بات بھی کرتا چلوں کے سافٹویئر انسٹال کرنے کے لئے صرف خراب فون کا ہی انتخاب کریں کسی نئی یا چلتے فون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ورنہ وہ خراب ہو جائے گا ۔
تو چلئے جان لیتے ہیں کہ کن مراحل سے گزر کر ہم اپنے موبائل کو فلیش کر سکتے یا نیا سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں !
1- Download Rom
موبائل میں سافٹویئر انسٹال کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو موبائل کا روم انسٹال کرنا پڑے گا جسے ہم بنیادی طور پر stock Rom بھی کہتے ہیں اور ہر موبائل کے لئے الگ الگ سٹاک روم ہوتے ہیں۔ روم انسٹال کرنے کے لئے آپ کو گوگل پر جانا ہے اور اپنے موبائل کا نام لکھ کر اس کے لئے روم تلاش کرنا ہے جس کے لئے آپ کو گوگل کی سرچ بار میں جا کر کچھ یوں لکھنا پڑے گا
Stock rom download for (mobile name) .
اس طرح آپ اپنے موبائل کے ماڈل کا روم تلاش کر کے اسے ڈونلوڈ کر کے رکھ لیں
2- Download SP flash tool
دوسرے مرحلے میں آپ ایس پی فلیش ٹول ڈانلوڈ کریں ۔ اس سافٹویئر کی مدد سے ہی آپ اپنے کمپیوٹر میں اپنے موبائل کا سافٹویئر کھول سکیں گے اور موبائل میں انسٹال کر سکیں ۔ یہ سافٹویئر بھی آپ گوگل سے ڈانلوڈ کر سکتے ہیں اور ان کی اوفیشل ویب سائٹ بھی ہے وہاں سے بھی ڈانلوڈ ہو سکتا ہے اور کبھی کبھی یہ سافٹویئر موبائل کے سٹاک روم کے ساتھ ہی آتا ہے لیکن اگر نہیں بھی آیا ہو تو ڈانلوڈ کریں کیونکہ یہ سافٹویئر بہت ہی ضروری ہے موبائل اور کمپیوٹر کا کنکشن بنانے کے لئے ۔
3- download USB driver and install
تیسرے نمبر پر آتا ہے  Android USB drive. اس سافٹویئر کی مدد سے کمپیوٹر آپ کے موبائل کی شناخت کرے گا  کہ آپ کا موبائل کا کمپنی کا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو فلیش کر سکتے ہیں اور سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں ۔
اس کے لئے آپ کو گوگل کی سرچ بار میں جا کے کچھ یوں لکھنا ہے
Download USB driver for (you phone model).
انڈرائیڈ موبائل یو ایس بی ڈرائیور ڈانلوڈ کرنے کے بعد آپ کو ایسے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لینا ہے ۔ انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چیک کرنا ہے کہ کیا یہ ٹھیک طرح سے انسٹال ہو گیا ہے یا نہیں ۔ اگر یہ انسٹال ہونے کے بعد نہیں چلتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کمپیوٹر موبائل کی شناخت نہیں کر پا رہا ۔
اس کے لئے آپ کو اپنے کمپیوٹر کے My computer والے آپشن پر کلک کرنا ہے وہاں پر ڈیوائس منیجر پر جا کر آپ کو چیک کرنا ہے کہ  یو ایس بی ڈرائیور اچھے سے انسٹال ہوا ہے کہ نہیں ۔ اگر انسٹال ہو گیا ہے تو اچھی بات ہے اگر نہیں تو دوبارہ کوشش کریں ۔
انسٹال ہونے کے بعد آپ کو اگلا سٹپ فالو کرنا ہے اس کے لئے آپ نے جو روم ڈانلوڈ کیا ہے ایسے کھولیں ۔ اس کے اندر آپ کو ایک آپشن ملے گا SP flash tool ۔ اگر آپ کو یہ آپشن روم کے اندر نہیں ملتا تو آپ نے جو ایس پی فلیش ٹول ڈونلوڈ کیا تھا ایسے اوپن کر لیں۔
  اوپن کرنے کے  بعد وہاں آپ کو ایک نیلے رنگ کا آپشن ملے گا flash tool کے نام سے ۔ اس پر رائٹ کلک کریں اور Run as administrator پر کلک کریں ۔ جسے ہی آپ اس پر کلک کریں گئے تو سافٹویئر اوپن ہو جائے گا ۔
اس کے بعد آپ کو یہاں  scetter loading پر کلک کرنا ہے ۔
جیسے ہی آپ سکیٹر لوڈنگ پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھل جائے گی جہاں پر آپ نے وہ روم جو آپ نے ڈانلوڈ کیا تھا کو اوپن کرنا ہے  جس کے اندر آپ کو فارم وئیر کا آپشن ملے گا ۔ جس پر کلک کر کے آپ کو اسے کھول لینا ہے اسے کھولنے کے بعد آپ کو وہاں ایک اینڈرائیڈ سکیٹر فائل نامی ایک آپشن ملے گا جسے سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کو اوپن کے بٹن پر کلک کر دینا ہے !
جیسے ہی آپ اوپن پر کلک کریں گے تو فائل جہاں آپ نے سکیٹر لوڈنگ کے اندر کھولی تھی وہاں لوڈ ہو جائے گی ۔
اس کے بعد آپ کو اپنے موبائل کی بیٹری اور سم کارڈ  نکال دینی ہے ۔اس کے بعد ڈانلوڈ پر کلک کریں ۔
اس کے بعد آپ کو 100 فیصد ڈونلوڈ ہونے تک انتظار کرنا ہے ۔
ڈانلوڈ ہونے کے بعد آپ کو اپنے موبائل کو USB کیبل سے کنیکٹ کرنا ہے لیکن یاد رہے بیٹری اندر نہیں ہونی چاہیے
جیسے ہی آپ کنیکٹ کریں گے تو ڈانلوڈنگ کی گلابی بار سرخ ہو جائے گی اور 100 ہونے تک آپ انتظار کریں ۔ ایسا کرنے کے لئے 4 سے پانچ منٹ لگے گیں اور جیسے ہی یہ پروسیس مکمل ہو گا تو سکرین پر ایک سبز رنگ کا نشان آ جائے گا کہ پروسس مکمل ہو چکا ہے ۔جس کا مطلب ہو گا کہ موبائل میں سافٹویئر انسٹال ہو چکا ۔ اس کے بعد آپ موبائل میں بیٹری لگا کر ایسے آن کریں گے تو موبائل سافٹویئر اپڈیٹ کر کے چلنا شروع کر دے گا ۔
امید کرتا ہوں کے آپ کو طریقہ سمجھ آ گیا ہو گا اور آپ کو اس بات سے فایدہ ہو گا ۔
اپنا وقت دینے کا شکریہ
اللہ نگہبان 🖤
#how_to_flash_android_phone_from_pc_with_usb_cable
#how_to_flash_a_phone_for_free_at_home
#how_to_flash_android_phone_using_pc_software
#how_to_flash_phone_that_is_locked_in_urdu

Comments

Popular posts from this blog

How to hack Facebook account using termux (password guessing method)

From Start To Success| A Step By Step Guide To Becoming A Profitable Amazon Seller

Bitcoin Price Prediction In 2024: Boom Or Bust?